اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز اب چلائیں اپنے کمپیوٹر پر بھی


bluestacks اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز اب چلائیں اپنے کمپیوٹر پر بھی
اگر آپ اینڈرائیڈایپلی کیشنز کے مداح ہیں لیکن اینڈرائیڈ فونز کے مہنگے ہونے کے باعث ان دلکش ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے سے محروم ہیں تو فکر مت کیجئے اب آپ یہ تمام ایپلی کیشنز اپنے کمپیوٹر پر بھی چلا سکتے ہیں۔ یقین نہیں آیا؟
BlueStacks نامی ایک نئی کمپنی نے ونڈوز کمپیوٹر پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز چلانے کے لئے اپنے سافٹوئیر کا الفا ورژن جاری کر دیا ہے۔کمپنی نے اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ جلد ہی اس سافٹ وئیر کا ایک پرو ورژن بھی جاری کیا جائے گا جو مزید نئے فیچرز کا حامل ہوگا۔
اس سافٹوئیر کے ذریعے صارفین اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کئے بغیر اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشن چلاسکتے ہیں۔
اس سافٹ وئیر کے ساتھ 10 اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز پہلے ہی شامل کی گئی ہیں اور صارفین 26 مزید ایپلی کیشنز انسٹال کرسکتے ہیں۔صارفین یہ ایپلی کیشنز براہ راست یا اپنے موبائل کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں۔تاہم فی  الوقت مشہور ایپلی کیشنز جیسے (Angry Birds) اور (Fruit Ninja) وغیرہ انسٹال کرنے پر پابندی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز پرو ورژن میں شامل کی جائیں گی۔
اس سافٹ وئیر کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے ، یاد رہے کہ یہ سافٹ وئیر نئے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر بہترین کام کرتا ہے، 
اگر آپکے پاس پرانا کمپیوٹر ہے تو شاید یہ پروگرام تھوڑا سست چلے۔ سافٹوئیر کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

  بشکریہ جناب زہیر چوھان آئی ٹئ نامہ بلاگ والے یہ تحریر وہاں سے لی گی ہے۔ 

  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے