کام کی باتیں

اسلام علیکم دوستو

کافی عرصہ ہو ا میں بلاگ سے غیرحاضر رہا کچھ اپنے آفس کے کام اور ملکی حالات نے پریشان رکھا ۔دل ہی نہیں کرتا تھا کے کوئی کام کروں لیکن وینس پر سب کے بلاگ کو پڑھتا رہا ہوں۔

کام اسے ہی پرانی چیز دیکھ رہا تھا تو کسی زمانے میں جب میں اکیلا گوجرنوالہ میں سروس کی وجہ سے خالہ کے پاس رہتا تھا تو ابو نے ایک دفعہ خط میں چند اقوال لکھ کر بھجے تھے وہ آپ سب کی نظر کرتا ہوں۔

جو شخس نگاہ کی التجا نہ سمجھے اس کے سامنے زبان کو شرمند مت کر۔

دینا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح اور سب سے آسان کام نکتہ چینی ہے ۔

انسان خود نہیں اسکا کردار عظیم ہوتا ہے۔

خاموش انسان پہاڑ کی مانند رعب دار ہوتا ہے ۔

خاموشی عقلمندی کی دلیل ہے۔

اعتماد وہ نازک شیشہ ہے جوایک مرتبہ ٹوٹ جائے پھر کبھی نہیں جوڑتا۔

زندگی ہیراہے ۔جسے تراشنا انسان کا کام ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے