آج ہمیں ایک ایسے کھیل میں پھنسا دیا گیا ہے جس سے سابقہ ہی پہلی بار پڑا ہے اور وہ ہے، بقول شخصے بلاگرز کا پسندیدہ کھیل، “ٹیگ ٹیگ کھیلنا” اور اسے کھیلنے کے لیے ہمیں پھنسا
شاہدہ اکرام صاحبہ نے آج کچھ وقت ملاتو سوچ کیوںنہ اس کا جواب دیا جائے ۔
و جناب سب سے پہلے اس کھیل کے قوانین
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات اور جوابات
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
سردی گرمی خزاں بہار، چاہے کچھ ہو دفتر آنے کے لیے جرابیں پہننی پڑتی ہیں اور اس وقت سیاہ رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
ابھی دفتر پہنچا ہوں اور روٹر کے چلنے کی آواز سن رہا ہوں
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
ہاں وہی ناشتہ! پراٹھہ، شہید اور چائے
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
ہممممم آج اندازہ ہو رہا ہے کہ کوئی فلم دیکھے بہت عرصہ ہو گیا ہے، شاید آخری مرتبہ بچوں والی کوئی فلم دیکھی تھی تارے زمین پر
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
نیت صاف منزل آسان
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
11 سے بارہ بجلی جاتی ہے جب بارہ بجے آتی ہے تو لائٹ بند کر کے سوجاتا ہو
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
یہ سب سے مشکل سوال ہے، اتنی شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے کہ ہر شخصیت پہ دم نکلے۔ بہرحال قائد اعظم محمد علی جناح سے ملنے کی بہت تمنا ہے۔
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ بہت ہی کم آتا ہے اور جب آتا بس ذیادہ سے ذیا دہ دس یا 15 منٹ کا پھر پرسکون ہی سکون ہوتا ہے ۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ابھی بیگم سے بات ہوئی ہے
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
بلاشبہ سب سے زیادہ مزا عیدالفطر پر آتا ہے۔
میں اب ٹیگ کرتا ہو ں
بدتمیز، افتخار اجمل بھوپال،عائشہ،مردوں کی دنیا میں عورت ، امن ایمان
0 تبصرے