اسلام علیکم دوستو
یہ ٹپ ہمارے طلہ بھائی نے لکھی تھی لیکن اس میں کچھ میرا تجربہ بھی شامل ہے اس لے اس میں کچھ تبدیلی ہے۔
ونڈوز پر لینکس انسٹال کرنے(یعنیDaul installation) کے بعد آپریٹنگ سسٹم کی selection لینکس کے GRUB کے ذریعے کی جاتی ہے،لیکن جب لینکس کو uninstallکردیا جاتاہے یا لینکس پارٹیشن ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں تو بھی لینکس کا گریپ ختم نہیں ہوتا ، گریب ائرر میسج آتاہے،اوراس ائرر والے گریب سے آپ ونڈوز بھی بوٹ نہیں کرسکتے ،حالانکہ ونڈوز بدستور انسٹا ل ہوتی ہے ،ایسی صورت میں آپ کو ضرورت ہوتی ہے( MBR)ایم بی آ ر کو ری لوڈ کرنے کی۔ ایم بی آر ری لوڈ کرنے سےلینکس گریب اپنے ائرر میسج سمیت ختم ہوجاتا ہے اور آپکی ونڈوز خود بخود بوٹ ہوجاتی ہے۔
ونڈوز ایکس پی کے لیے درج زیل steps فالو کریں۔
۱:ایکس پی کی سی ڈی ،سی ڈی روم میں ڈالیں،
۲:انسٹا لیشن کی آپشن ونڈو آنے پر نئی انسٹالیشن کی بجائے ریکوری کے لیے کی بورڈ سے R پریس کریں،
۳: نئی آنے والی ونڈو میں 1 پریس کریں ( اگر ایک ہی ونڈوزتنصیب ہوتو،ورنہ جس کو ریکورکرنا ہے اسکا نمبر سیلکٹ کرلیں۔
4 اس کے بعد آپ سے ایڈمن کا پاس ورڈ پوچھے گا ۔اس کو ایڈمن کا پاس ورڈ دیں اور انٹر پرس کریں ۔
5 :fixmbr ٹائپ کریں اور انٹر ماردیں۔
6 آنے والے میسج میں y پریس کرکے انٹرماردیں،
۷: سسٹم ری بوٹ کر لیں۔
لو جی آپ کے ونڈوز کا ایم بی آر ری لوڈ ہوگیاہے،
ونڈوز 98 کی صورت میں سی ڈی سے کمانڈ پرامپٹ یعنی ڈوس میں سسٹم بوٹ کروا کر fdisk/mbr ٹائپ کر کے انٹر ماردیں ،اورسسٹم ری بوٹ کرلیں،
اب جتنے لینکس ڈسٹرو چاہےونڈوز پر انسٹال کریں اورلینکس سے مزے لینے کےبعد ان انسٹا ل کرنے کے بعداسی طریقے سے ایم بی ار ری لوڈ کرلیں۔
اور ہا ں اگر آپ پہلی لینکس کو ختم کرکے کوئی نئی لینکس کرنا چاہتے ہیں تو آپ وانڈز سے بوٹ ہو کر مندرجہ ذیل اسٹپ کریں
1 کنٹرول پینل میں جاے۔
2 کنٹرول پینل سے ایڈمن ٹول میں جائے ۔
کیمپوٹر management میں جائے
4 پھر اسٹوریج میں جائے
5 پھر ڈسک management میں جا کر ۔
جو پارٹیشن unknown نظر آرہی ہے اس کو فارمیٹ کردیں ۔
اس کے بعد پی سی کو بوٹ کریں - لیکن نئی لینکس کی سی ڈی ۔سی ڈی روم میں ضرور لگالیں ۔اور لینکس سی ڈی سے بوٹ کرلیں ۔ اور نئی لینکس کی انسٹالیشن کر لیں۔ تو ایم بی آر کا مسلہ نہیں ہوگا ۔
اور لینکس سسٹم بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں تو اوپر والا طریقہ استعمال کرنا ہو گا
0 تبصرے